What are Common Egg Incubation Problems | انڈوں سےچوزوں کے نکلنے میں ناکامی کی بڑی وجوہات کیا ہیں
What are Common Egg Incubation Problems انڈوں سےچوزوں کے نکلنے میں ناکامی کی بڑی وجوہات کیا ہیں
یہ عام طور پر نئے انکیوبیٹر یوزر سے پوچھا جاتا ہے "انڈوں کے انکیوبیشن کے عام مسائل کیا ہیں"۔ یہ مضمون خراب ہیچ ریٹ کا سبب بننے والے مسائل اور علاج کے بارے میں جاننے کے لیے آپ کے تمام سوالوں کا جواب دے گا۔
ناقص ہیچ ایبلٹی کی وجوہات کی کسی بھی تحقیقات میں خول میں مردہ کی جانچ شامل ہونی چاہیے۔ ہر ہیچ کے بعد انڈے کے ہر خول کو کھولیں اور درج ذیل ریکارڈ بنائیں۔ تلاش کرنے کے لئے اہم نکات یہ ہیں:
انڈوں سےچوزوں کے نکلنے میں ناکامی کی بڑی وجوہات کیا ہیں؟
- انکیوبیٹر میں لگانے سے پہلے انڈے نامناسب درجہ حرارت پر رکھنا۔
- انڈے کا سا یٔز بہت بڑا یا بہت چھوٹا ہونا۔
- بریڈر کی غذائیت۔
- انڈوں میں کریک ہونا یا ٹوٹا ہونا۔
- انکیوبیٹر کا گندا ہونا۔
- انکیوبیشن کے دوران خرابیاں۔
ہیچ کے مسائل کی تشخیص
وقت سے پہلے اکر چوزے ہیچ ہو رہے ہیں تو آپ نے دیکھنا ہے کہ کیا انڈے چھوٹے سایٔز کے ہیں۔ اگر انڈے نارمل سایٔز کے ہیں اور 19 ویں دن انڈے سے نکلے ہیں تو انکیوبیٹر کا درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
اسی طرح اگر چوزے لیٹ نکل رہے ہیں تو انکیوبیٹر کا درجہ حرارت کم ہے، یا ہیومیڈیٹی کم ہیں۔ اگر انڈے زیادہ دیر تک سٹور کیٔے جایٔں تو بھی چوزے دیر سے نکلتے ہیں۔
انکیوبیٹر کے کنٹرولر کے درجہ حرارت کی کیلیبریشن کا طریقہ اس ویڈیو میں تفصیل سے دکھایا اور سمجھایا گیا ہے۔
اگر چوزے شیل کے ساتھ چپک رہے ہیں تو اس کی کیٔ وجوہات ہیں۔ زیادہ تر ہیچر میں کم ہومیڈیٹی کی وجہ سے چوزے چپک جاتے ہیں۔ لیکن اگر نمی ٹھیک ہو اور درجہ حرارت زیادہ ہو تو بھی چوزا چپک جاتا ہے۔
بعض اوقات دیکھنے میں آیا ہے کہ چوزے انڈے میں پھنس جاتے ہیں۔ اور اس کی وجہ نوک والی سایٗڈ پر چوزے کا سر بن جاتا ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ انڈے انکیوبیٹر میں ہمیشہ نوک والی سایٔڈ نیچے کی جانب رکھیں۔
اگر چوزے کے نیول سوجے ہوۓ ہیں تو ایسا ہونے کے دو بڑی وجوہات ہیں۔ انکیوبیشن کا درجہ حرارت زیادہ ہونا۔ یعنی پہے اٹھارہ دن درجہ حرارت زیادہ ہونا۔ یا آخری تین دن ہیومیڈٹی یعنی نمی کا تناسب بہت زیادہ ہونا۔
انڈے میں چوزے کے بننے کے مراحل کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔
اس کے علاوہ درج ذیل مسایٔل بھی دیکھنے میں آۓ ہیں جن کی وجوہات انکیوبیشن کے دوران مشین کی خرابیاں ہو سکتی ہیں۔
ایمبریو کا نہ بننا
وجہ
انڈے زیادہ درجہ حرارت پر سٹور کرنا
فی مرغی مرغوں کی تعداد کا کم ہونا
فلاک کا بیمار ہونا
مرغے زیادہ عمر کے ہونا
بلڈ رنگ کا بننا
وجہ
پرانے انڈے
انڈے زیادہ درجہ حرارت پر سٹور کرنا
انڈے میں چوزے کا دوسرے ہفتے میں مرنا
وجہ
انکیوبیشن کے دوران درجہ حرارت بہت زیادہ یا بہت کم ہونا
انکیوبیشن کے دوران نمی بہت زیادہ یا بہت کم ہونا
بجلی کا باربار بند ہونا
ایٔر سیل بہت چھوٹا بننا
وجہ
پہلے اٹھارہ دن نمی کا تناسب بہت زیادہ ہونا
ایٔر سیل بہت بڑا بننا
وجہ
پہلے اٹھارہ دن نمی کا تناسب بہت کم ہونا
چکس کا انیسویں دن نکلنا یا نیول کا سوجا ہونا
وجہ
نمی کا تناسب کم رہنے کی وجہ سے
درجہ حرارت بہت زیادہ رہنے کی وجہ سے
انڈے کا چھوٹے ہونا
چوزوں کا بایٔس دن کے بعد نکلنا
وجہ
بڑے انڈے
پرانے انڈے
درجہ حرارت کا کم ہونے
نمی کا تناسب زیادہ رہنا
انڈا توڑنے کے بعد چوزوں کا مرنا
وجہ
پہلے پندرہ دن انڈے کی ٹرننگ صحیح نہیں
انڈے کا خول نرم
درجہ حرارت کا ایک جیسا نہ رہنا
نمی کا ایک جیسا نہ رہنا
چوزے کے نیول کا پوری طرح بند نہ ہونا
وجہ
انکیوبیشن کے دوران درجہ حرارت بہت کم ہونا
انکیوبیشن کے دوران نمی کا بہت زیادہ ہونا
آکسیجن کی کمی
چوزے کی ٹانگوں کا ٹیڑھا پن
وجہ
انکیوبیشن کے دوران درجہ حرارت بہت زیادہ یا بہت کم ہونا
انکیوبیشن کے دوران نمی بہت زیادہ یا بہت کم ہونا
ہیچر ٹوکری کی سطح کا پلین ہونا (جالی دار سطح ہونی چاہیے)
اگر معلومات اچھی لگی ہیں تو پلیز دوسروں تک پہچانے کے لیے شیئر کر دیں. شکریہ
Post a Comment