بکری کے حیوانے میں سوزش کا آزمودہ، دیسی اور سستا علاج
Bakri k Haiwanay me Sozash ka Sasta Desi aur Azmoda Elaj
بکری کے حیوانے میں سوزش کا آزمودہ اور سستا علاج
اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ جب بکری بچے دینے کے قریب ہوتی ہے تو اس کے حیوانے میں سوزش ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بکری کے ایک تھن یا دونوں تھنوں میں سوج کی وجہ سے گلٹی سی بن جاتی ہے اور اکثر اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہاں پر انفکشن ہو جاتا ہے. اور تھن ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
اگر اس کا بروقت علاج کر لیا جائے تو بکری میں یہ سوزش ایک یا دو دن میں ہی ختم ہوجاتی ہے اس کا علاج نہ صرف آسان ہے بلکہ بہت ہی سستا بھی ہے۔.
دوستو میں آپ سے اپنا ذاتی تجربہ شیئر کر رہا ہوں میرے ساتھ بھی ایسا ہوا میرے فلاک میں بکریوں کے حیوانے میں سوزش ہوتی تو پریشانی ہوتی تھی، پھر مجھے ایک واقف ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کا علاج بہت ہی آسان اور سادہ ہے ۔ میں نے استعمال کیا تو ایک دن کے علاج سے نوے فیصد تک سوج ختم ہو گیٔ۔
کالی مرچ
کالی مرچ صدیوں سے استعمال کی جارہی ہے جو کہ ذایٔقہ کے علاوہ بہت سارے طبی فوایٔد بھی رکھتی ہے۔
کالی مرچ سوزش کو ختم کرنے کا بہترین علاج ہے۔
کالی مرچ کے استعمال سے بخار اتر جاتا ہے۔
کالی مرچ نظامِ انہضام کو درست اور فعال کرتی ہے۔
طریقہ استعمال
کالی مرچ کے 5سے6 دانے روزانہ کھلانے ہیں.پانچ سے چھ دن تک
سوزش عموما" ایک دن میں اتر جاتی ہے لیکن چار پانچ دن اگر ہم مسلسل کالی مرچ دیتے ہیں تو دوبارہ سوجن ہونے کا ڈرختم ہو جاتا ہے۔
بکری کو اگر بچے دینے سے پہلے ہی تھنوں میں سوج پڑ گئی ہے تو بکری کو مسلسل کالی مرچ 3 سے 4 دانے دیتے رہیں اس طرح بکری پہلے سے ٹھیک ہو جاتی ہے اور بچے دینے کے بعد بچوں کو دودھ پلاتے ہوئے اس کو مشکل نہیں ہوتی۔
اگر کالی مرچ کے دانے کھلانے میں مشکل ہو تو اس کو پیس کر آپ
ونڈے کے اوپر ڈال کر یا
دلیہ کے اوپر ڈال کر
یا چارے کے اوپر ڈال کر بھی کھلا سکتے ہیں
مفید معلومات دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہوتی ہے اس لیے اس پوسٹ کو شیئر کردیں تاکہ دوسرے فارمر بھائیوں کا بھی بھلا ہو سکے
اگر اس کے علاوہ آپ کا کوئی سوال ہو تو کمنٹ میں آپ پوچھ سکتے ہیں یا اس پیج کے اوپر آپ کو سوال کے متعلقہ پوسٹ مل سکتی ہے.
Bakri k Haiwanay me Sozash ka Sasta Desi aur Azmoda Elaj
Post a Comment