Bakri ki Delivery k foran bad karnay walay intehai zaruri kaam

Bakri ki Delivery k foran bad karnay walay intehai zaruri kaam ڈیلیوری کے فوراً بعد بکری اور بچے کی خوراک

ایک کامیاب بکری فارم میں بکریوں کی نگہداشت ہر مرحلے میں کی جاتی ہے۔ جب بکری کو کراس ہوۓ تین مہینے ہو جایٔیں تو بکری اپنا حیوانہ بنانا شروع کردیتی ہے، بکری کی دودھ دینے کی صلاحیت کا انحصار اس کے حیوانا بنانے کے مرحلے میں طے ہو جاتا ہے۔ اس مرحلہ میں اگر اچھی متوازن خوراک ملے تو بکری اور بچے صحتمند ہوتے ہیں اور بکری کی ڈیلیوری میں مسایٔل نہیں آتے۔

بکریاں عموماً کراس ہونے کے ۱۴۵سے ۱۵۵ دن میں بچے دے دیتی ہیں۔ جیسے ہی بکری بچے ڈیلیور کرتی ہے اس کو فوری طور پر ایس غذا کی ضرورت ہوتی ہے کہ جو اس کو فوری انرجی دے تاکہ بکری جو تکلیف سے اور اندرونی پراسس سے گزری ہے اس سے نمٹنے میں اس کو مدد اور انرجی ملے۔

ڈیلیوری کے فوراً بعد سب سے پہلے بچے پر توجہ کریں اور اس کا منہ اندر سے انگلی ڈال کر صاف کردیں۔ منہ کی صفایٔ میں جلد بازی یا سستی بچے کے لیے جان لیوا ہو سکتی ہے۔ بچے کے منہ کے اندر سے صفایٔ کے بعد اس کا ناک کسی کپڑے سے صاف کر دیں۔ اس کے بعد بچے کی ناف کو کسی دھاگے کی مدد سے باندھ دیں تاکہ اگر خون نکل بھی رہا ہو تو بند ہو جاۓ۔ اب بچے کو بکری کے آگے کر دیں تاکہ بکری بچے کو چاٹنا شروع کر دے۔  ساتھ ساتھ کپڑے کی مدد سے بچے کو صاف کرتے جایٔں۔ اگر بکری بچے کو نہیں چاٹے گی تو وہ بچے کو دودھ نہیں پینے دے گی۔ اس سارے عمل میں پانچ منٹ سے زیادہ نہیں لگنے چاہیں۔
 

اس دوران بکری دوسرا بچہ ڈیلیور کرنے کے لیے تیار ہو گی۔ دوسرا بچہ عموماً پانچ سے دس منٹ میں دے دیتی ہے۔ دوسرے بچے کے ساتھ بھی یہی عمل دھرایٔں۔

جب بکری بچے ڈیلیور کر چکے تو آپ بکری کو فوری طور پر یہ خوراک دیں۔

ایک روٹی کے ٹکرے کر لیں اور ان پر آدھ چمچ زیرہ، دوسے تین چمچ گھی، اور تھوڑا سا گڑ یا چینی ڈال کر چوری بنا لیں اور بکری کو کھلا دیں۔

اس سے بکری کو پلیسینٹا (جیر) گرانے میں آسانی ہو گی۔

ساتھ ہی تھوڑے سے پانی میں گڑ ڈال کر انگلی پر لگا کر بچے کے منہ میں ڈالیں تاکہ بچہ انگلی چوسنا شروع کردے۔  سب بچوں کے ساتھ ایسا ہی کریں۔

اب نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر بکرے کے تھنوں کو دھو ڈالیں۔

اس دوران بچے کھڑے ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔تھن دھونے کے بعد بچوں کو باری باری بکری کا دودھ پلانا شروع کردیں۔

پہلا دودھ جس کو کلاسٹرم کہتے ہیں یہ بچوں میں قوتِ مدافیت پیدا کرتا ہے اس لیے یہ پلانا انتہایٔ ضروری ہے۔

بچوں کو پیٹ بھر کر دودھ پلایٔیں۔

چند دن تک بچوں کو دن میں تین دفعہ دودھ ضرور پلایٔیں۔ بچوں کو دوسرے دن سے دو سی سی سرسوں کا تیل روزانہ پلانا شروع کر دیں اس سے بچے کو انرجی بھی ملتی ہے اور اس کو شروع میں قبض کی شکایٔت بھی نہیں ہوتی۔

تمام معلومات تجربہ کار ڈاکٹر اور بکری فارمرز کے ساتھ مشاورت سے لی ہیں اور ہمارے فارم پر بھی یہی معمول ہے۔

تحریر:کاشف حمید۔

مزید معلومات اور تفصیل جاننے کے لیے آپ یہ تفصیلی ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔



Delivery k foran bad bakri or bachay ki khorak kia honi chahye, Bakri ki Delivery k foran bad karnay walay intehai zaruri kaam

No comments

اگر آپ کو ہماری مدد یا رہنمایٔ درکار ہے تو پلیزکمنٹ کریں۔ شکریہ