Quail Farming Business Plan - بٹیر فارمنگ کی مکمل تفصیل اور بزنس پلان۔


بٹیر کی فارمنگ ایک منافع بخش کاروبار ہے۔ بٹیر کم لاگت میں اور کم وقت میں تیار ہو جاتا ہے اور اس کے گوشت کی مانگ دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ بٹیر کا گوشت نہ صرف لزیز بلکہ پروٹین اور معدنیات سے بھر پور ہوتا ہے۔

بٹیر فارمنگ میں درج  ذیل مراحل ہوتےہیں ۔ اور کامیاب فارمنگ کے لیے ان باتوں کا دھیان رکھنا انتہایٔ ضروری ہے۔

بروڈنگ کی جگہ

بٹیر کی بروڈنگ میں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں خاص طور پر بٹیر کی فارمنگ میں جو نئے لوگ آتے ہیں ان کو بروڈنگ کے حوالے سے بہت مشکلات پیش آتی ہیں جس کی وجہ سے شرح اموات بہت زیادہ ہوتی ہیں اور بعض دفعہ تو تمام کے تمام چوزے ہی مر جاتے ہیں۔
 
 بٹیر کے چوزے کو تقریباً 2 مربع انچ جگہ درکار ہوتی ہے۔
یعنی 1000 ہزار چوزے کے لیے 100  مربع فٹ جگہ۔ دس بایٔ دس فٹ کا کمرہ ایک ہفتہ کے لیے کافی ہے ۔
ایک ہفتے بعد جگہ کھلی کرتے جایٔں۔
 بڑے 5 بٹیرکے لیے ایک مربع فٹ جگہ کے حساب سے دیں۔ 
یعنی 1000 بٹیر کے لیے 200 فٹ جگہ یعنی بیس بایٔ دس فٹ کا کمرہ مناسب رہے گا۔

 بچھالی

بٹیر کی بروڈنگ میں سب سے اہم چیز بچھالی ہوتی ہے۔ بٹیر کے چوزے کے لیے چاول کا چھلکا یا لکڑی کا موٹا برادہ یعنی ووڈ شیونگ نیچے بچھاتے ہیں اس کی تیہ کم از کم 2 انچ ہونی چاہیے جس سے چوزے کو فرش کی وجہ سے سردی نہیں لگتی ۔ بچھالی کو روزانہ الٹ پلٹ کرتے رہیں تاکہ جگہ گیلی نہ ہو۔ ورنہ کاکسی ہونے کا ڈر ہوتا ہے۔

درجہ حرارت

دوسری چیزدرجہ حرارت ہے ۔درجہ حرارت بروڈنگ کے دوران 35 سے 37 تک رکھا جاتا ہے اس سلسلے میں آٹومیٹک گیس ہیٹر کا استعمال کیا جا سکتا ہے ویڈیو میں آٹومیٹک گیس ہیٹر بنانے کا طریقہ کار سمجھایا گیا ہے۔  اور بروڈنگ کے حوالے سے تفصیلی معلومات ویڈیو میں موجود ہیں ۔
 

خوراک

بٹیر کا چوزا بہت چھوٹا ہوتا ہے لہٰذا خوراک بلکل باریک اور پاؤڈر نما ہونی چاہیے۔ اگر پولٹری فیڈ پاؤڈر میں نہیں ہے تو آپ کو گراینڈر کی ضرورت پڑے گی۔ جب چوزی تقریباً ۱۵ دن کا ہوجاۓ تو گراینڈ کرنے کی ضرورت نہیں۔ خوراک ہر وقت موجود ہونی چاہیے۔ البتہ اگر فیڈ کے برتن میں جالی رکھ دیں تو چوزے فیڈ کو ادھر ادھر نہیں بکھیرتے۔ (ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں)۔
 
ایک بٹیر 25 دن میں تقریباً 250گرام خوراک کھا کر 100 گرام وزن کا ہوتا ہے۔ یعنی 1000 بٹیر 25 دن میں 5 بوری فیڈ کھاۓ گا ۔ اس طرح آپ اپنے اخراجات کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

پانی

بٹیر کے چوزے پانی میں ڈوب کر مر جاتے ہیں لہٰذا پانی کے برتن میں پتھر وغیرہ رکھیں تا کہ چوزا پانی میں نہ ڈوبے۔ ہم نے اپنے تجربے سے پانے کے برتن کے لیے گیس پایٔپ گول کر کے ڈالتے ہیں (ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں)۔ اس طرح چوزے پانی میں گیلا ہونے سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔
 
بٹیر تقریباً 25 دن میں 100 گرام وزن کا ہو جاتا ہے  اور پاکستان میں یہی وزن کا بٹیر مارکیٹ میں فروخت ہوتا ہے۔ لہٰذا جیسے ہی بٹیر 100گرام کا ہو تو فوراً بیچ دینا چاہیے نہیں تو ہر دن آپ کی لاگت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ اور آپ کا نفع نقصان میں بدل سکتا ہے۔

 
 
 
 

 

3 comments:

  1. اسلام علیکم میں نے دسمبر کے مہینے میں ایک ہزار چوزہ بٹیر لیئے تھے ۔ مجھ سے درجہ حرارت درست نہ رکھا جا سکا جس وجہ سے تین دن میں سب مر گئے اب تو گر میا ہیں اس کے لئے آپ کی تجویز دی گے وسلام

    ReplyDelete
  2. مجے اپا پتہ اور فون نمبر بھی لکھ کر دیں

    ReplyDelete
  3. مجے اپنا پتہ اور فون نمبر بھی دیں

    ReplyDelete

اگر آپ کو ہماری مدد یا رہنمایٔ درکار ہے تو پلیزکمنٹ کریں۔ شکریہ