Batair ki Brooding Kaise Karain بٹیر کی بروڈنگ میں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے

 

بٹیر فارمنگ میں بروڈنگ بہت اہم ہے.


بٹیر کی بروڈنگ میں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں خاص طور پر بٹیر کی فارمنگ میں جو نئے لوگ آتے ہیں ان کو بروڈنگ کے حوالے سے بہت مشکلات پیش آتی ہیں جس کی وجہ سے شرح اموات بہت زیادہ ہوتی ہیں اور بعض دفعہ تو تمام کے تمام چوزے ہی مر جاتے ہیں۔
 
 

 بچھالی

بٹیر کی بروڈنگ میں سب سے اہم چیز بچھالی ہوتی ہے۔ بٹیر کے چوزے کے لیے چاول کا چھلکا یا لکڑی کا موٹا برادہ یعنی ووڈ شیونگ نیچے بچھاتے ہیں اس کی تیہ کم از کم 2 انچ ہونی چاہیے جس سے چوزے کو فرش کی وجہ سے سردی نہیں لگتی ۔
 

درجہ حرارت

دوسری چیزدرجہ حرارت ہے ۔درجہ حرارت بروڈنگ کے دوران 35 سے 37 تک رکھا جاتا ہے اس سلسلے میں آٹومیٹک گیس ہیٹر کا استعمال کیا جا سکتا ہے ویڈیو میں آٹومیٹک گیس ہیٹر بنانے کا طریقہ کار سمجھایا گیا ہے۔ لنک پہلے کمنٹ میں موجود ہے اور بروڈنگ کے حوالے سے تفصیلی معلومات ویڈیو میں موجود ہیں ۔
 
اس تفصیلی ویڈیو میں آپ کو خوراک کا طریقہ کار اور پانی کے برتن کتنے ہونے چاہئیں چوزے خوراک ضائع کرتے ہیں اور خوراک کو ضائع ہونے سے کیسے بچایا جائے یہ ساری معلومات شئیر کی گئی ہے۔ دوستو اگر آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگی ہے تو شیئر ضرور کریں۔
 
اس پیج پر آپ سے انڈوں سے چوزے نکالنے بروڈنگ اور فارمنگ کے حوالے سے معلومات شئیر کی جائیں گی اس کے علاوہ پرندوں اور جانوروں میں بیماریوں کا کیسے تدارک کیا جائے اورکیسے حفاظت کی جائے اور اگر بیماری آجاتی ہے تو اس کا علاج کیسے کیا جائے یہ تمام معلومات آپ سے شیئر کی جائیں گی۔
 
 
 
#BatairFarming
#BatairBrooding

No comments

اگر آپ کو ہماری مدد یا رہنمایٔ درکار ہے تو پلیزکمنٹ کریں۔ شکریہ