Coccidiosis Treatment - کاکسی کا تعارف ، تشخیص ، روک تھام اور علاج
Coccidiosis کاکسی ۔
کاکسی ایک شدید بیماری ہے جو پولٹری انڈسٹری میں معاشی نقطہ
نظر سے اہم ہے۔ لیکن یہ مکمل طور پر قابلِ علاج ہے۔ لہذا، اس کی روک تھام کے لئے مناسب کنٹرول کے اقدامات
پر عمل کیا جانا ضروری ہے۔
کاکسی کے جراثیم کو کاکسیڈا کہتے ہیں جو کہ ایک طفیلیہ ہے۔ کاکسی کا جراثیم تمام جانور اور پرندوں میں انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔ جو کہ اگر علاج نہ کیا جاۓ تو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
کاکسی کے کنٹرول کے اقدامات میں بنیادی چیزیں ۔
1) فارم بلکل صاف اور خشک رکھیں۔
2) فارم میں ہوا کا گزر اچھا ہو۔
3)پانی کے برتنوں کے نیچے اور آس پاس جگہ خشک رکھیں۔
4) خوراک میں کاکسی کی ادویات مجوزہ مقدار میں شامل کریں۔ اچھی پرورش اور روک تھام اور علاج دونوں کے لیے اینٹی کوکسیڈیل ادویات کا استعمال شامل ہے۔
کاکسی کی تشخیص:
(جیسا کی تصوریر میں دیکھا جا سکتا ہے)
کاکسی عموماً آنتوں اور بند آنت میں انفیکشن کرتی ہے۔ پوسٹ مارٹم میں واضح طور پر انتڑیوں میں شدید سوزش نظر آتی ہے۔ (تصاویر میں آنتڑیوں اور بند آنت کی کاکسی دیکھی جاسکتی ہے)
کاکسی کا علاج:
کاکسی کے علاج کے لیے دی گیٔ ادویات میں سے استعمال کی جاسکتی ہیں۔ پاکستان میں عموماً استعمال ہونے والی اچھی ادویات کو سبز دایٔرے میں دکھایا گیا ہے۔
کاکسی کے علاج کے دوران ممنوعات:
کاکسیڈا وٹامن B1 کا خوراک کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اس لیے دورانِ علاج کویٔ ایسی دوا جس میں وٹامن B1 ہو اس کا استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
کاکسی کے علاج میں مدد گار عوامل:
اسی طرح وٹامنK کا استعمال بھی کاکسی کے علاج میں مدد گار ہوتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے یہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
کاکسی کے حوالے سے آپ کے سوال کا جواب دینے میں ہمیں خوشی ہوگی۔ کمنٹ میں آپ سوال پوچھ سکتے ہیں۔
(اچھی معلومات دوسروں تک پہنچانے میں میری مدد کیجیے۔ براۓ مہربانی پوسٹ شیٔر کر دیں)
Poultry farming in Pakistan
treating coccidiosis in chickens coccidiosis in chickens natural treatment
amprolium for chickens
coccidiosis in chickens
coccidiosis in poultry
What is the best treatment for coccidiosis
What antibiotics treat coccidiosis
What are symptoms of coccidiosis
What are the causes of coccidiosis
Post a Comment