Bakri ko jaldi heat par lanay ka azmuda nuskha بکری کو جلد ہیٹ پر لانے کے آزمودہ نسخے۔

Bakri ko jald heat par lanay ka azmuda nuskha بکری کو جلد ہیٹ پر لانے کے آزمودہ نسخے۔


 

بکری فارم کی کامیابی اور نفع آوری میں تسلسل کےلیے بکری بچے دینے ک بعد دو سے تین ماہ کے اندر ہیٹ پر آجانی چاہیے۔ اگر آپ بکری کو مناسب خوراک دے رہے ہیں جو کہ متوازن خوراک ہے اور بکری بھی صحت مند ہے تو آپ کی بکری خود بخود ہیٹ پر آجاتی ہے۔

اگر بکری ہیٹ پر نہ آ رہی ہو تو کیا کریں۔

سب سے پہلے بکری کے صحت کا اندازہ لگایٔیں ۔

ڈی ورمنگ کو اگر تین ماہ سے اوپر ہو گیٔے ہیں تو ڈی ورمنگ کر دیں۔

اگر بکری میں کویٔ بیماری نہیں ہے اور بکری کی خوراک بھی اچھی ہے تو بکری کو موسم کی مناسبت اورنسخے کی دستیابی کے حساب سے مندرجہ ذیل نسخوں میں سے کویٔ ایک نسخہ دے دیں۔ بکری پانچ سے ست دن کے اندر ہیٹ پر آجاۓ گی۔

نسخہ نمبر ۱

گندم کا دلیہ:

گندم کا دلیہ بکری کو ہیٹ میں لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ بکری کے وزن کے حساب سے

چھوٹی بکری کو    100 گرام

درمیانی بکری کو 150 کرام

بڑی بکری کو 200-250 گرام

روزانہ ایک مرتبہ پانچ دن تک مسلسل دیں۔ ساتھ میں کویٔ منرل اگر ملا لیں گے تو اور بھی فایٔدہ ہو گا۔

گندم ثابت نہیں دینی، نہیں تو ضایٔع ہو جاۓ گی۔

نسخہ نمبر ۲

پیاز۔

بکری کو ایک درمیانے سایٔز کا پیاز رورانہ پانچ سے سات دن کھلانے سے بھی بکری جلد ہیٹ پر آجاتی ہے۔

نسخہ نمبر ۳

 ہالوں  200گرام

 السی  200 گرام

 میتھرے 200 گرام

 مسور کی دال 200 گرام

 گڑ 250 گرام

سب کو مکس کر کے چار خوراک بنا لیں اور روزانہ ایک خوراک دیں۔

 

یہ بھی پڑھیے۔ بکری کو کن مہینوں میں بریڈ کروانا چاہیے

 

نسخہ نمبر ایک اور دو ہماری اپنا آزمودہ نسخہ ہے جو کہ ہم نے با ر ہا استعمال کیا ہے، اور اللہ کے فضل و کرم سے ہر بار فایٔدہ مند ثابت ہوا ہے۔

   

 

اگر آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگی ہے توفیسبک پر دوستوں سے شیٔر کر دیں۔

.bakri ko heat pr lanay ka tarika kia hai

bakri ko heat pr kaisay laen

No comments

اگر آپ کو ہماری مدد یا رہنمایٔ درکار ہے تو پلیزکمنٹ کریں۔ شکریہ