Why hen stop laying eggs in winter مرغیاں سردیوں میں انڈے دینا کم کیوں کر دیتی ہیں۔

 

Why hen stop laying eggs in winter مرغیاں سردیوں میں انڈے دینا کم کیوں کر دیتی ہیں۔

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ لوگ گھروں میں مرغیاں پال لیتے ہیں یا نیٔے چھوٹے فارمر مرغیاں رکھ لیتے ہیں اور جیسے ہی سردیاں آتی ہیں تو  مرغیاں انڈوں پر نہیں آتیں اور اگر آتی ہیں توانڈے کی پیداوار کم بہت ہوتی ہے ۔ جس کی وجہ سے پیداواری نقصان ہوتا ہے اور فارمر دلبرداشتہ ہو جاتے ہیں۔

آج کے مضمون میں ہم ایسے تمام عوام تفصیل سے ڈسکس کریں گے جن کی وجہ سے انڈے کے مطلوبہ پیداوار متاثر ہوتی ہے اور ان تمام مسایٔل کا مستند حل بھی تجویز کریں گے۔

انڈے کی کم پیداوار کی عمومی وجوہات۔

مرغی کی عمر کا کم ہونا۔ انڈے کی پیداوار کے لیے مرغی کی عمر کا پانچ ماہ سے اوپر ہونا بہت ضروری ہے۔ لہٰذا اگر آپ نومبر کے مہنے سے انڈے لینا چاہ رہے ہوں تو آپ چوزہ میٔ یا جون میں ڈالیں تاکہ آپ کی مرغی نومبر میں انڈا سٹارٹ کر دے۔

مرغی کا وزن ایک کلو دو سو گرام ہونا چاہیے۔ عمومی طور پر گھروں میں پالی گیٔ مرغیوں میں یا نۓ فارمرز کے ساتھ یہ مسٔلہ آتا ہے کہ، مرغی نے عمر پوری کرلی ہے لیکن اس کا وزن سوا کلو نہیں ہوا۔ اس صورت میں مرغی اپنا وزن پورا ہونے تک انڈا نہیں دے گے۔ کیونکہ اس کے جسم کی متوازن گروتھ نہیں ہویٔ ہے۔ ایسا عمومی طور پر غیر متوازن خوراک کی وجہ سے ہوتا ہے۔

مرغیوں کے پیٹ میں کیڑے ہونا۔ پیٹ کے کیڑوں کی وجہ سے مرغیوں میں انڈے کی پیداوار متاثر ہوتی ہے۔

مرغیوں کی خوراک میں پروٹین اور کیلشیم کی کمی۔ ایسا عموماً گھریلو مرغیوں کے ساتھ ہوتا ہے جنہوں نے بار سے کھا پی کر جو ملے اس پر گزارا کرنا ہوتا ہے۔

سردیوں میں پنجرے میں درجہ حرارت کا کم ہونا۔ اس وجہ سے مرغیوں کو سردی لگتی ہے اور قوتِ مدافیت کم ہوجاتی ہے۔

روشنی کا پندرہ گھنٹے سے کم ہونا۔ مرغیوں سے انڈے کی بہترین پیداوار لینے کے لیے مرغیوں کو روزانہ سترہ گھنٹے روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر روشنی پندرہ گھنٹے سے کم ہو تو مرغیاں مولٹنگ (یعنی ڈورمنسی)پر آجاتی ہیں اور انڈے دینا بند کر دیتی ہیں۔ سترہ گھنٹے روشنی مرغیوں میں سیکس سٹمولیشن کرتی ہے اورمرغی کو بھی انڈہ بنانے کے لیے غذایٔ ضرورت پورا کرنے کا وقت ملتا ہے۔

جوؤں یا چچڑیوں کی وجہ سے بھی مرغیاں کمزور ہو کر انڈوں کی پیداوار کم کر دیتی ہیں۔

مرغیوں کی عمر۔ مرغیاں پہلے سال انڈے کی زیادہ پیداوار دیتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ انڈے کی پیداوار کم ہوتی جاتی ہے۔

انڈے کے بہترین پیداوار لینے کے رہنما اصول

مرغیوں کی خوراک متوازن ہو۔ کوشش کریں کہ مرغیوں کو لیٔر مرغی کی فیڈ ڈالیں، اس سے کیلشیم بھی پورا ملتا ہے، اور مرغی کچے انڈے نہیں دیتی۔

مرغیوں کے ڈربے میں یا فارم میں روشنی سترہ گھنٹے لازمی دیں اور اس میں بلکل غفلت مت کریں۔

مرغیوں کی ڈی ورمنگ ہر تیں ماہ بعد ضرور کریں۔ اور یاد رکھیں کہ ڈی ورمنگ شام کے فیڈ میں کریں تاکہ مرغیاں دوبارہ سے ان کیڑوں کو نہ کھا لیں۔

مرغیوں کو مناب جگہ دیں۔ اگر زیادہ مرغیاں ہیں تو فی مرغی دو مربع فٹ جگہ دیں۔

 فارمنگ ٹپس

مرغیوں کے پنجرے میں چھوٹے سایٔز میں سفید بجری جو کہ چپس والی دکانوں سے ملتی ہے وہ ضرور رکھیں۔ اس سے مرغیاں کچے انڈے نہیں دیں گی۔

سخت سردیوں میں مرغیوں کے فارم کو گرم رکھنے کا مناسب انتظام کریں۔ پردے اور پولیتھین کا استعمال کریں اور جس سایٔڈ سے ہوا آرہی ہو اس کے دوسری سایٔڈ سےپردے تھوڑے نیچے رکھیں۔

مرغیوں کو موسم کی مناسبت سے وٹامن ، ہلدی ، کلورینیٹڈ پانی ضرور دیں۔

سردیوں میں خوردنی تیل دو سو گرام فی بیگ استعمال کریں اس سے سردی سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے اور مرغی صحتمند رہتی ہے۔

No comments

اگر آپ کو ہماری مدد یا رہنمایٔ درکار ہے تو پلیزکمنٹ کریں۔ شکریہ