How to make Poultry Feed at Home | Poultry Feed Formulation - مرغیوں کی خوراک گھر پر تیار کریں۔
Feed Mill Formula for Making Broiler and Layer Feed - مرغیوں کی خوراک گھر پر تیار کریں۔
کمرشل پولٹری فیڈ کی پرایٔس روز بروز بڑھنے کی وجہ سے اکثر لوگ اب اپنی فیڈ بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن فیڈ مل والے اپنا فارمولا شیٔر نہیں کرتے جس کی وجہ سے ایک عام آدمی اس پریشانی میں ہوتا ہے کہ وہ فیڈ فارمولا کہاں سے حاصل کرے تاکہ اپنی مرغیوں کو متوازن خوراک مہیا کر سکے۔
اس لیے ہم نے اپنے علاقے کی فیڈ مل کا وزٹ کیا اور وہاں سے آپ کے لیے فیڈ فارمولا حاصل کیا ہے۔
پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والے اجزا
مکیٔ
فیڈ میں انرجی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے مکیٔ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مکیٔ نہ صرف سستی ہے بلکہ با آسانی ہر جگہ دستیاب بھی ہوتی ہے۔ مکیٔ کی جب فصل آتی ہے تو مناسب ریٹ پر مل جاتی ہے۔
مکیٔ 65 فیصد تک استعمال کی جاسکتی ہے۔ مکیٔ میں پروٹین کی مقدار 9% سے 11%تک ہو سکتی ہے۔
چاول (نکو)
فیڈ میں انرجی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے نکوکا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ نکو کم کوالٹی میں بہت سستا بھی مل جاتا ہے۔ نکو کا استعمال 10 فیصد سے زیادہ نہیں کرنا چاہیے۔
رایٔس پالش
رایٔس پالش کا استعمال فیڈ میں فایٔبر کی ضرورت پورا کرنے کیلیے کیا جاتا ہے۔
سویا بین میل
سویا بین میل پولٹری فیڈ میں پروٹین کی ضروریات پوری کرنے کیلیے بہترین آرگینک زریعہ ہے۔
سویا بین میل میں پروٹین کی مقدار 48% تک ہوتی ہے۔ اور یہ پاؤڈر کی صورت میں ملتا ہے۔
کینولہ میل
کینولہ میل بھیسویا بین میل کی طرح پولٹری فیڈ میں پروٹین کی ضروریات پوری کرنے کیلیے بہترین آرگینک زریعہ ہے۔
لیکن کینولہ میل میں پروٹین کی مقدار کم ہوتی ہے۔ جو کہ 35-40% تک ہوتی ہے۔ اور یہ بھی پاؤڈر کی صورت میں ملتا ہے۔
فش میل (مچھلی پاؤڈر)
فش میل کا استعمال پروٹین کی ضرورت پوری کرنے کیلیے کیا جاتا ہے۔
DCP (Di Calcium Phosphate) ڈی سی پی
ڈی سی پی کیلشیم اور فاسفورس کی ضرورت پورا کرنے کا زریعہ ہے۔ ڈی سی پی پابھی پاؤڈر کی صورت میں ملتا ہے۔
LimeStone لایٔم سٹون
لایٔم سٹون بھی کیلشیم کی ضرورت پورا کرتا ہے۔ لایٔم سٹون دس روپے تک کا ایک کلو مل جاتا ہے اس لیے کیلشیم کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ کیلشیم کی ضرورت بھی پوری ہو اور فیڈ کی قیمت بھی کم ہو۔
ادڈے دینے والی مرغی کی فیڈ کیلیے لایٔم سٹون 7% تک بھی استعمال کیا جاتاہے۔
نمک۔
نمک فیڈ کا انتہایٔ اہم جزو ہے۔ اگر ممکن ہو تو سفید نمک اور کالا نمک ملا کر فیڈ میں ڈالیں۔ کالا نمک ڈالنے سے چوزوں پیں ایک دوسرے کو زخمی کرنے والا مسٔلہ حل ہو جاتا ہے
منرل مکسچر
منرل مکسچر وٹامن اور منرلز کی ضرورت پوری کرنے کیلیے ڈالا جاتا ہے۔ اس کی مقدار ڈبے پر درج ہوتی ہے۔
فیڈ بنانے کی تفصیل اور اجزا کی مقدار اس ویڈیو میں موجود ہے۔
Related Topics
poultry feed formulation
broiler feed formulation
formula for making broiler feed
broiler feed formula
layer feed formula
organic chicken feed formulation
Post a Comment